لکھنؤ،12؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بناتے ہوئے آج کہاکہ نتائج یہ ثابت کرے گا کہ کون ایک ’زبردست رہنما‘ہے اور کون ’زبردستی کا‘رہنماہے۔موریہ ہماچل پردیش میں پارٹی کے انتخابی امکانات کو لے کر بھی پُر امید ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی ہماچل پردیش میں اکثریت سے جیت درج کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ایک بڑی جیت درج کرنے جا رہی ہے۔گجرات میں ایک ہی لیڈر ہے۔وہ ہیں ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی۔میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ گجرات اسمبلی انتخابات کا نتیجہ یہ ثابت کرے گا کہ کون ایک ’زبردست رہنما‘ہے اور کون ’زبردستی کا‘لیڈر ہے۔اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات پر نائب وزیر اعلی نے کہا کہ 2014کے لوک سبھا انتخابات اور 2017کے اترپردیش اسمبلی چناؤ میں کمل کھلا تھا۔بلدیاتی انتخابات میں پھر کمل کھلے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ماضی میں بھی بلدیاتی انتخابات جیتتی آئی ہے۔یہ روایت جاری رہے گی۔ریاست کے لوگ بھی جانتے ہیں جب مرکز ریاست اور شہری اداروں میں بی جے پی کی حکومت ہوگی تو ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔موریہ نے بی جے پی کے اسمبلی اتحادیوں اپنا دل اور سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے خدشات کو مسترد کیا۔انہوں نے کہاکہ انتخابات اتحادیوں کے ساتھ ہمارے تعلقات میں کوئی کشیدگی نہیں آئے گی، نہ ہی ہم یہ ہونے دیں گے۔حال میں اپنا دل نے بلدیاتی الیکشن نہ لڑنے جبکہ سہیلدیو بھارتی سماج پارٹی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاتھا۔موریہ نے کہا کہ اتر پردیش سڑکوں کی تعمیر میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت جس ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں وہ شاید سب سے بہتر ہے۔حال میں مہاراشٹر کی ایک ٹیم نے ہماری ٹیکنالوجی سمجھنے اور اسے اپنانے کے لئے اتر پردیش کا دورہ کیا تھا۔ہم نئی سڑکیں بنانے کے لئے پرانی چیزوں کو ری سائیکل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے سڑکوں کی عمر میں تقریبا 30فیصد کااضافہ کیا جائے گا جبکہ اخراجات بھی تقریبا 30فیصد کم ہو جائیں گے۔سڑک کی تعمیر میں لگنے والا وقت بھی کم ہو جائے گا.۔